پیرامیڈیکس کا محکمہ صحت میں کلیدی کردار ہے ،عظیم جان دمڑ

عالمی وباء کا فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے پر ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس، نرسرز، ودیگر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

ہفتہ 8 اگست 2020 20:03

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ پیرامیڈیکس کے تمام جائز اور حل طلب مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے پیرامیڈیکس کا محکمہ صحت میں کلیدی کردار ہے عالمی وباء کا فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے پر ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس، نرسرز، ودیگر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ضلعی صدر حاجی عبدالودود ترین کی قیادت میں ملنے والے پیرامیڈیکس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا پیرامیڈیکس کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو اپنے مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگا ہ کیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے فوری طور پر حل طلب مسائل کے حل کے لئے ڈی ایچ او کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے عہدیداروں نے اپنے ماہانہ اجلاس میں کچھ مسائل کی نشاندہی، اجاگر اور حل کرنے کے لئے محکمہ صحت حکام بالا بالخصوص ڈپٹی کمشنر سے حل کرنے کی اپیل کی تھی ڈپٹی کمشنر کجانب سے مطالبات کی لسٹ کی وصولی کے بعد ضلعی صدر سمیت عہدیداروں سے اپنے فس میں ملاقات کی اور تمام جائز مطالبات کی فوری حل کے لئے ڈی ایچ او کو احکامات جاری کر دئے جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیہی مرکز صحت شاہرگ اور تمام مراکز صحت میں عوام کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پیرا میڈکس کو ڈیوٹیاں سختی سے سر انجام دینے کی بات ہوئی پیرا میڈکس عہدیداروں نے مسائل سننے حل کرنے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شمسی تونائی مکمل سسٹم کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کا شکریہ ادا کیاڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت سمیت محکموں کی فعالی اور عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلز پر فراہم کرنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے انکے تمام جائز اور حل طلب مسائل حل کئے جائے گے انہوں نے پیرامیڈیکس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور پابندی سے سرانجام دیں فرائض میں غفلت ولاپرواہی ناقابل برداشت ہے اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے بھی تمام محکموں کی فعالی کے حوالے سے سخت ہدایت موصول ہوئے ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دورے کررہے ہیں کوئی بھی آفیسریا اہلکار غیرحاضر پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں