}ہرنائی میں تعمیراتی کیمپ پر حملے میں 3 مزدور جاں بحق، 7 لاپتہ

د*زخمی مزدور کوئٹہ منتقل، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی ذرائع

ہفتہ 18 جون 2022 18:00

ئ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2022ء) ہرنائی میں تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 3 مزدوروں کو جاں بحق کردیا۔بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سڑک کی تعمیر کا کام کرنیوالے مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 3مزدور جاں بحق، 3زخمی جبکہ 7لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمی مزدوروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، حملہ آورکیمپ، گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں