ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،ایم ایس ڈاکٹر فرید ترین

جمعرات 22 فروری 2024 12:23

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ٹیلی میڈیسن سے مریض مستفید ہو رہے ہیں۔جلد ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پیرامیڈکس کو ٹیلی میڈیسن ٹریننگ دی جائیگی۔ان خیالات کا آطہار میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید خان ترین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کو دن کے علاوہ شام و رات مہیا کرنے بچوں کی نشونماء کے لئے انکیوبیٹر اور دیگر حالات کی فراہمی کے لئے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر عمران سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ان سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیلی میڈیسن پروگرام سے مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید ترین نے ڈاکٹر عمران سے استدعا کی کہ ہرنائی جیسے پسماندہ ضلع میں ایسے پروگرام سے غریب مریض مستفید ہو رہے ہیں۔لہزا پروگرام کو مزید وسعت دیکر 24 گھنٹے سہولت مہیا کی جائے یا صبح سے شام تک یہ سہولت مہیا ہونے سے مریضوں کو سہولیات میسر ہوگی۔اسکے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے پیرامیڈکس اسٹاف کو ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ ٹیلی میڈہسن اسٹاف کے ساتھ مل کر کام کریں۔ڈاکٹر عمران نے یقین دلایا اور کہا کہ جلد ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال اسٹاف کے تمام ٹیکنیکل اسٹاف کو ٹیلی۔میڈیسن کے سلسلے میں ٹریننگ دی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں