ملک بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی بارشو ں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کا سلسلہ جاری

جمعہ 26 جولائی 2019 16:41

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2019ء) ملک بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی بارشو ں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارشوں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلوں سے ہرنائی کے قومی شاہراہوں کے علاوہ دیہی علاقوں کو جانے والے سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ اور ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ جوکہ مختلف مقامات پر ندی پر سے گذرتا ہے جہاں پر رابطہ پل نہ ہونے اور ندی نالوں کے نذدیک سے گزرنے اور سیفٹی دیوار نہیں ہونے کی وجہ سے ہرنائی دو اہم قومی شاہراہیں اور دیہی علاقوں کو جانے والے سڑکیں مختلف مقامات پر سیلابی ریلے بہاکر لے گئے، جس کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر سفرکرنا مشکل بن چکا ہے ضلع ہرنائی کے عوامی و سماجی حلقوں، ٹرانسپورٹروں ، تاجروں ، زمینداروں ، کوئل مائینز اونرز اور خصوصاًً ٹرک یونین ضلع ہرنائی کے عہدیداروں سیٹھ زکوم ترین ، ولی خان ترین، محمود پوپلزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان ، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ، رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین سے اپیل کی ہے کہ ضلع ہرنائی میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے قومی شاہراہوں کو پہنچنے والے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر قومی شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کیلئے فنڈزریلز کریں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں