ہارون آباد‘شہر بھر میں مضر صحت پانی ملے گوشت کی فرو خت جاری‘ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے

بدھ 17 جولائی 2019 15:36

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) شہر بھر میں مضر صحت پانی ملے گوشت کی فرو خت جاری ہے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے ڈی سی بہاولنگر فوری نوٹس لیں اہل علاقہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق محکمہ لائیو سٹاک کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی سے شہر بھر میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی فرو خت کا سلسلہ جاری ہے جناح پر یس کلب رجسٹرڈ سروے میں شہریوں نے ابرار،عدنان،طارق موچی،ایم آصف قمر،کامران ،ذوالفقار،ہدایت بھٹی سمیت دیگرنے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی لاپروائی اور غفلت سے آج ہم پانی ملا اور مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں قصاب حضرات مضر صحت گوشت ڈنگے کی چوٹ پر فرو خت کر رہے ہیں اتوار اور پیر کے روز مختلف شہریوں سے شکایت بھی موصول ہوئیں کہ فورٹ عباس روڈ ،نہر فور آر ب،لکڑ منڈی ،چمن بازار،فوجی چوک،بلدیہ کالونی روڈ پر قائم گوشت فروش دوکان سے گوشت خریدا گیا جو پانی ملا ہوا تھا اور اکثر گوشت میں تو بدبو بھی آتی ہے شہر میں جانوروں کو ذبح کر نے کے لئے سلاٹر ہاوئس بھی موجود نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں