عمران خان نے گھنائونی سازش کرکے قومی سلامتی کو داوٴ پر لگا یا،نواز شریف

اقتدار جاتا دیکھ کربانی پی ٹی آئی نے پاکستان پر حملہ کر دیا ان کا کردار بہت افسوس ناک تھا، قائد ن لیگ کاہارون آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 30 جنوری 2024 17:16

عمران خان نے گھنائونی سازش کرکے قومی سلامتی کو داوٴ پر لگا یا،نواز شریف
ہارون آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گھناوٴنی سازش کرکے قومی سلامتی کو داوٴ پر لگا دیا، اقتدار جاتا دیکھ کرانہوں نے پاکستان پر حملہ کر دیااور اس کا نتیجہ آج دیکھ لیاان کا کردار بہت افسوس ناک تھا۔ہارون آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافط کہا تھا، عمران خان کے دور میں یہ پھر کشکول لے کرپھرتے رہے ہیں۔

تبدیلی نے ملک کا کیا حشر کر دیاہے۔آپ سب کے نعرے سن کر 5 کلو خون بڑھ گیا ہے۔مجھے معلوم نہیں تھا ہارون آباد سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیااور سستی بجلی لے کر آئے مگر سابق حکمرانوں نے غریب عوام کی سستی بجلی ختم کردی۔

(جاری ہے)

ہم نے اس ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا تھا نواز شریف اسی لیے آپ کے سامنے سرخرو ہو کر کھڑا ہے۔

کسانوں سے پوچھو ہمارے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج کتنے کا ملتا ہے۔ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں۔موٹر سائیکل والو کار والو بس والو ٹرک والو نواز شریف کے دور میں تو پٹرول 60 روپے لیٹر تھا اورآج 260 روپے لیٹرسے زیادہ ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آج آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے دور میں ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہوچکا تھا، کیا نواز شریف یاد آتا ہے، ثاقب نثار بتاو¿ جس کو عالمی دنیا کرپٹ ترین کہہ رہی ہے اس کو تم نے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کیوں دیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا۔سابق حکمران دوسرے ملکوں سے مانگتے پھرتے رہے انہوں نے پھر ملک کو بھیک مانگنے پر لگادیا، ہم ایٹمی دھماکے کرتے اور یہ شہدا کے مجسمے جلاتے اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں، مجھے جیل میں کیوں ڈالا، جن ججز نے مجھے جیل ڈالا اور آج وہ مستعفی ہوکر گھر جارہے ہیں، انہیں پتہ ہے ان کے کرتوت برے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں