عمران خان کو 10 سال سزا ہونے پر ہم میں کسی نے مٹھائی نہیں بانٹی

یہ سنگین جرم تھا، کاغذا لہرا کر جھوٹ بولا اور قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، یہ سیاسی جماعت ہے نہ ہی سیاسی مقدمہ ہے، کیا سیاسی جماعتیں ملک پر حملہ کرتی ہیں؟ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جنوری 2024 19:24

عمران خان کو 10 سال سزا ہونے پر ہم میں کسی نے مٹھائی نہیں بانٹی
ہارون آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 جنوری 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو10 سال سزا ہونے پر ہم میں کسی نے مٹھائی نہیں بانٹی، عمران خان نے سنگین جرم کیا تھا، کاغذا لہرا کر جھوٹ بولا اور قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا، یہ سیاسی جماعت ہے اور نہ ہی یہ سیاسی مقدمہ ہے، بتاؤ سیاسی جماعتیں ملک پر حملہ کرتی ہیں؟ انہوں نے ہارون آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں جب آپ نے نوازشریف صاحب کو وزیراعظم بنایا تو کرپشن عروج پہ تھے 5 سال میں کرپشن 23 فیصد نیچے گئی وہ کوئی عام دور نہیں تھا جہاں پر لوگوں کو انڈے کٹے اور مرغیاں دے رہے تھے وہ ایسا دور تھا جس میں پاکستان کے سب سے بڑے منصوبے بنے۔

جب آپ کی روٹی مہنگی ہوتی ہے تو آپکو نوازشریف یاد آتا ہے، جب آپکو بجلی کے لمبے بل آتے ہیں تو آپکو نوازشریف یاد آتا ہے، جب آپکا آٹا چینی مہنگا ہوتا ہے تو نوازشریف یاد آتا ہے۔

(جاری ہے)

8 فروری کے دن ہارون آباد کا کوئی بزرگ کوئی بھائی کوئی بیٹا کوئی بیٹی کوئی ماں گھر میں نہیں بیٹھے گی کیونکہ ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں ہوتی ووٹ کی پرچی اس ملک کی 25 کروڑ عوام کا فیصلہ ہے۔

نوازشریف صاحب کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے جیسے مذاق پر سزا ہوئی تھی جس کا تماشہ پوری دنیا نے دیکھا۔ لیکن نوازشریف صاحب یا ہم میں سے کسی نے عمران خان کو 10 سال سزا ہونے پر مٹھائی نہیں بانٹی لیکن میں ضرور کہوں گی عمران کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا اس نے سنگین جرم کیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے سنگین جرم کیا تھا، جب عمران خان نے دیکھا کہ اقتدار جارہا ہے، وزیراعظم ہوتے ہوئے جھوٹا کاغذا لہرا کر کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، کاغذا لہراکر جھوٹ بول کر قومی سلامتی کے ساتھ کھیلا، مجھے بتاؤ اس کو سزا ٹھیک ہوئی یا غلط ہوئی ہے؟نوازشریف عوام کی طاقت سے تین بار وزیراعظم بنا، مجھے بتائیں نوازشریف کو تینوں بار آدھی ادھوری حکومتوں میں دفتر سے نکال باہر کیا گیا۔

کیا ہارون آباد مجھے بتا سکتا ہے کہ اس تضحیک اور سازش کے باوجود بھی نوازشریف نے کبھی قومی سلامتی سے کھیلا؟ تین بار کے وزیراعظم کے دل میں سینکڑوں قومی راز دفن ہوتے ہیں، آفرین ہے قوم کے بیٹے نوازشریف پر کہ دفتر سے نکال بھی دیا گیا، جھوٹے مقدمے بھی بنا دیئے ، جیلوں میں ڈالا گیا،لیکن کبھی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔ اس کے اپنے لوگ اس کو چھوڑ کر چلے گئے تو اس نے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلا۔

یہ جرم سنگین جرم ہے کوئی مذاق نہیں ہے۔آج ٹی وی پر کئی اینکرز کہہ رہے کہ یہ سیاسی سزا ہے، لیکن یہ سیاسی سزا یا سیاسی مقدمہ نہیں ہے۔ جن لوگوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے وہ کان کھول کر سن لیں، پی ٹی آئی نہ سیاسی جماعت ہے اور نہ یہ سیاسی مقدمہ ہے، بتاؤ کہ کیا سیاسی جماعتیں اپنے ملک پر حملہ کرتی ہیں؟کیا سیاسی جماعتیں میٹرواسٹیشنز کو آگ لگاتی ہیں، شہداء کی یادگاروں پر حملے کرتی ہیں؟کیا سیاسی جماعتیں پولیس پر پیٹرول بم پھینکتی ہیں۔ 

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں