آج ریاست کو بچانے والے تباہ شدہ سیاست کو جگانے جا رہے ہیں،اعجاز الحق

ہفتہ 21 اکتوبر 2023 20:13

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعحازالحق نے کہا ہے کہ آج تاریخ بننے جارہی ہے، ریاست کو بچانے والے تباہ شدہ سیاست کو جگانے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آج کچھ لوگ وینٹی لیٹر سے آکسیجن پر شفٹ ہونے جا رہے ہیں، موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جنت کی سیر کو جارہے ہیں۔اعجازالحق نے مزید کہا کہ 23 ہزار سکیورٹی کے حصار اور 4 منٹ میں اجازت نامہ لے کر ہزاروں کو جنت دکھا رہے ہیں بقیہ 24 کروڑ کو جہنم میں پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں