اب ہماری سیاسی جماعتیں کا کوئی منشور نہیں عوام مسائل کی دلدل میں پھنس کر رہ گئے ، اعجازالحق

ہفتہ 6 جنوری 2024 22:00

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2024ء) ہارون آباد وائٹل ہاؤس میں سر براہ مسلم لیگ (ضیائ) اعجازالحق نے چوہدری غلام مرتضی صوبائی راہنما ہے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے بدقسمتی سے اب ہماری سیاسی جماعتیں کا کوئی منشور نہیں عوام مسائل کی دلدل میں پھنس کر رہ گئے ہیں" نظریاتی سیاست"کی جگہ" مفاداتی ایجنڈا" فروغ پا رہا ھے اس لئے سنڈے 7 جنوری کو لاہور میں قومی یک جہتی اتحاد "نیشنل پولیٹیکل الائنس "کے نام سے خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے اس سلسلہ میں میری مرکزی مسلم لیگ اور تحریک لیبک کے قائد مولانا سعد رضوی سے بھی ملاقات ہوئی اور مزید لوگ مشترکہ کاز پر اتفاقِ رائے رکھتے ہیں اب جی ڈے اے سے ملنے سندھ جا رہے ہیں تاکہ نظریاتی محاذ پر انتخاب لڑا جائے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے علاؤہ دیگر ممکنات پر غور و خوض کیا جائے زیر لیگ کے سربراہ کہا ہم نے 9مئی کی واقعات کی شدید مذمت کی مگر افسوس کچھ عناصر سوشل میڈیا پر ملک دشمنی پر گامزن رھے اور فاصلے بڑھانے گئے جو دشمن کا ایجنڈا تھا لیگی راہنما نے کہا بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہدی کی حثیت رکھتے ہیں جن کے ذریعے اربوں روپے آتے تھے انھیں الیکشن میں ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہیے یا اسمبلی میں ریزرو سیٹس دی جائیں مسٹر ضیائ الحق نے کہا1985کی.اسمبلی میں 8ویں ترمیم پاس کی.گئی جسے دو تہائی اکثریت سے پاس کیا,گیاآج تک انڈونہیں کیا گیا ایک بندہ پورا ملک لوٹ کر کھا جائے اورا سیصادق آمین کہنا زیادتی ہے قوم کو ظلم سے روشنی کی طرف لانا چاہئے ہر بندہ ایک دوسرے سے پوچھتا ہے الیکشن ہونگے یا نہیں 8فروری کو صاف شفاف الیکشن ہونے چاہئے جماعتوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہر جماعت کو اپنا ایجنڈا لیکر نظریات کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے اور فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

06-01-24/--290 #h# ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کئے بغیر پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں،سلیم راجپوت ٴْپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سو فیصد ہدف حاصل کرنا ضروری ہے، کمشنرکراچی کمیونٹی موبلائزز کو متحرک کرنے کی مہم کا آغاز۔کمشنر کراچی کی ساڑھے چار سو سے زائد کمیونٹی موبلائزز سے ملاقات #/h# / کراچی (آن لائن)کمشنر کراچی محمد سلیم راجپو ت نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے ملک بھر کے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سو فیصد ہدف حاصل کرنا ضروری ہے اس کے بغیر پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں جب تک ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے سے محروم ہے اس وقت تک پولیو وائرس کی موجودگی کا امکان باقی رہے گا۔

اس سلسلہ میں ویکسینیشن سے انکار کرنے والے بچوں کے والدین کی مدد اور ان کا تعان حاصل کرنے کی بھرپور مربوط اور جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کوششیں شروع کر دی ہیں جس کے لئے ہر بچہ اور والدین کی فہرست اور رکاوٹوں کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور انکار کرنے والوں نشاندہی کر لی گئی ہے۔انھیں آمادہ کرنے کی کوششوں میں فیلڈ کا عملہ اپنا کردار ادا کریں یقینی بنائے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ فیلڈ میں کام کرنے والوں کو متحر کر نے کی کوششیں کرہے ہیں اانھیں ان کے کام کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے وہ خود ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے مقاصد کے حصول کے لئے ان کی رہنمائی اور مدد کی جاے گی اس سلسلہ میں کمشنر نے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں یو سی ایم اوز کے ساتھ انلاس منعقد کئے ہیں اور اب کمیونٹی موبلائزر سے ملاقاتوں کا آغاز کیا ہے کمشنر نے کہا کہ وہ تمام اضلاع کے موبلائزز سے ملاقات کریں گے انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ فیلڈ میں کام کرنے والوں کی رہنمائی اور مدد ہوگی تو سو فیصدبچوں کی ویکسینشن کا ٹارگٹ ضرور حاصل ہوگا انھوں نے کہا کہ یقینی بنایا جاے گا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے والدین کو ترغیبی اورانتظامی طریقہ سے پابند کیا جائے گا کہ تمام والدین اپنے پانچ سال تک کے بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے میں تعان کرے تعاون سے گریز اور انکار نہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو کراچی آرٹس کونسل میں والدین کی آگاہی پر مامور فیلڈ میں کام کرنے والے وسطی اور شرقی اضلاع کے کمیونٹی بلاک افسران کمیونٹی کمیونکیشن افسران اور کمیونٹی موبلائزر سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونیسف کے صوبائی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شوکت علی ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے آصف زرداری، کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینیٹر سعو د یعقوب کھوسو یونیسف کے نمائندے جہاں الدین محسود ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر رابعہ سید بھی موجو د تھیں۔

کمشنر نے اجلاس میں موجود ساڑھے چار سو سے زائد کمیونٹی موبلائزز سے کہاکہ بچوں کو سو فیصد کا ٹارگٹ حاصل کرنے کی کوششوں میں ان کا کردار اہم ہے سب مل کر ایک ٹیم بن کر کام کریں جن علاقوں میں مثبت نتائج حاصل کرنے میں دشواریاں ہیں ان کے ساتھی دوسرے علاقے کے موبلائزز ان کی رہنمائی اور مدد کریں۔جہاں ضرورت ہو والدین کو امادہ کرنے کے لئے انتظامیہ کی مدد لیں یقینی بنائیں کوئی بچہ ویکسینشن سے محروم نہ رہے۔

اس موقع پر کمیونٹی کا تعاون حاصل کرنے کے لئے ترغیبی کوششوں کے بارے میں کمیونٹی موبلائزرز نے رول پلے کے ذریعے اپنی کوششوں کا مظاہرہ بھی کیا انھوں نے پولیو کے قطروں کے بارے میں منفی سوچ کو دور کرنے کے لئے پولیو کی اہمیت کے بارے میں علما کرام کا پیغام بھی سنا یا اور وہ والدین کو کس طرح راغب کرتے ہیں ان کوششوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔بعد ازاں کمشنر نے تمام شرکا سے فردا فردا ان کی کارکردگی ان کی زبانی بھی سنی۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں