ہارون آبادٹی ایم اے کا انار کلی کی درجن بھر دکانوں سمیت شہر بھر میں موجود درجنوں مخدوش عمارات کے مالکان کو مخدوش بلڈنگز از خود گرانے کے احکامات جاری کر دئیے

جمعرات 21 جنوری 2016 13:13

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) ہارون آبادٹی ایم اے کا انار کلی کی درجن بھر دکانوں سمیت شہر بھر میں موجود درجنوں مخدوش عمارات کے مالکان کو مخدوش بلڈنگز از خود گرانے کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے ہارون آباد کے شعبہ بلڈنگز کی طر ف سے مخدوش عمارات کے مالکان کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ آپکی ملکیت خطر ناک مخدوش حالت میں عمارات کسی بھی وقت مہندم ہو کر جانی و مالی نقصانات کا باعث بن سکتی ہے علاوہ ازیں لوکل گورنمنٹ آرڈنینس 2001شیڈول نمبر چھے دفعہ 195(34)کی خلاف ورزی اور جرم ہے لہذا سات یوم کے اندر اندر خطر ناک عمارات کو گرائیں عدم تعمیل کی صورت میں ٹی ایم اے آپ کی عمارات کو گرانے کی مجاز ہو گی اور اس کاروائی کا خرچہ بھی آپ سے وصول کیا جائے گا آپ کا کوئی عذر قابل سماعت نہ ہو گا اور آپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

واضع رہے کہ مین بازار عقب میں ملحقہ انار کلی بازار میں سینکڑوں خواتین وحضرات موجود ہوتے ہیں درجن بھر خطر ناک مخدوش حالت میں موجوددوکانیں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں سماجی و عوامی سماجی حلقوں نے ٹی ایم اے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں