مرغی خانہ کنٹرول شیڈ کی تعمیر سے پورا علاقے میں تعفن اور بدبو پھیل جائے گی

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:11

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)ہارون آباد نواحی گائوں 55فور آر میں آبادی کیساتھ تعمیر ہونیو الا مرغی خانے کا کنٹرول شیڈ ختم کیا جائے ۔کنٹرول شیڈ کی تعمیر سے مختلف مہلک بیماریاں جنم لیں گی جس سے ضعیف العمر لوگ ،خواتین اور بچے متاثر ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کے رہائشی عبدالستار ،عبدالغفار پسران مختار احمد چک 55فور آر تحصیل ہارون آباد اراضی واقع مربعہ نمبر 46کیلہ جات 23,22,21چک 55فور آر میں تین ایکڑ پر مشتمل برائلر مرغی خانہ کنٹرول شیڈ بنا رہے ہیں جس کا رقبہ مذکورہ آبادی کے درمیان ہے اور مربعہ نمبر45اور 47میں لوگوں نے مکانات بنا کر رہائش اختیار کر رکھی ہے ۔

اہلیان گائوں اور مربعہ 45اور 47میں آباد لوگوں نے مالکان کنٹرول شیڈ مرغی خانہ کو اخلاقی طور پر سمجھایا اور منع کیا لیکن مذکوران مرغی خانہ بنانے کے لئے بضد ہیں اور تعمیر شروع کروائی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

مرغی خانہ کنٹرول شیڈ کی تعمیر سے پورا علاقے میں تعفن اور بدبو پھیل جائے گی جو ناقابل برداشت ہوگی جس سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

اس کی گندگی اور بدبو سے ضعیف العمر لوگ ،خواتین اور بچے متاثر ہونگے اور مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیں گی اور گائوں کے علاوہ پورا علاقہ کے موحولیات پر اثر انداز ہوگا ۔اہل گائوں کے مکین فیصل مجید کونسلر ،خالد جاوید نمبر دار ،محمد یعقوب ،شوکت علی ،محمد شکیل یونس و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر ماحولیات پنجاب ،صوبائی سیکرٹری ماحولیات پنجاب ،کمشنر بہاولپور ڈویژن ،ڈی سی او بہاولنگر ،ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے کنٹرول شیڈ کی تعمیر کو فی الفور روکنے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں