ہارون آباد اور گردونواح میں نہری پانی کی سرعام چوری معمول بن گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:11

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ہارون آباد اور گردونواح میں نہری پانی کی سرعام چوری معمول بن گئی ۔کاشتکاروں کا اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح 312ایچ آر، 323ایچ آر ،322ایچ آر 324ایچ آر اور 325ایچ آر سمیت دیگر متعدد علاقہ جات میں نہری پانی سر عام چوری معمول بن گئی ہے ۔سر عام پانی چوری کی وجہ سے ٹیل کے کاشتکار پانی نہ ملنے کی وجہ سے فصل کاشت کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں ۔اہل علاقہ کے کاشتکاروں نے محکمہ انہار کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن با اثر سیاسی شخصیات کی مداخلت کی وجہ سے آج تک کاروائی نہ ہوسکی ہے ۔کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے اس بابت فوری نوٹس لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں