ہارون آباد بڑے بھائی نے جعلسازی کرکے جعلی معاہدہ بیع کے ذریعے رقبہ فروخت کرکے چھوٹے دو بھائیوں کو حق سے محروم کردیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:54

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) ہارون آباد بڑے بھائی نے جعلسازی کرکے جعلی معاہدہ بیع کے ذریعے رقبہ فروخت کرکے چھوٹے دو بھائیوں کو حق سے محروم کردیا ۔ پولیس نے جعلسازی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 149سکس آر میں مربع نمبر 91 تعدادی 200کینال پر مشتمل اراضی تین بھائیوں عنصر محمود ،طارق محمود اور خالد محمود ایڈووکیٹ پسران نذیر احمد مرحوم کی ملکیت تھی ۔

جو کہ بھائی عنصر محمود نے جعلسازی کر کے جعلی معاہدہ بیع بنا کر محمد عظیم طاہر نامی شخص کوایک کروڑ روپے میں فروخت کردی اور اس طرح اپنے چھوٹے دو بھائیوں طارق محمود اور خالد محمود ایڈووکیٹ کو زرعی رقبے کے حق سے محروم کردیا۔پولیس نے خالد محمود ایڈووکیٹ کی مدعیت میںمقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا ہے ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں