حسن ابدال،04نامعلوم مسلح افراد کنکریٹ فیکٹری میں گھس گئے، 08 موبائل فون،01 لاکھ 02 ہزار 5سو روپے لوٹ لئے

50ہزاروپے مالیت ہنڈا 125موٹرسائیکل بھی لے اٴْڑے،فیکٹر ی مالک کی جانب سے پیچھا کرنے مسلح افراد کی ہوائی فائرنگ ،موقع واردات سے بحفاظت فرار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:50

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) حسن ابدال میں 04نامعلوم مسلح افراد کنکریٹ فیکٹری میں گھس گئے۔اسلحہ کے زور پر فیکٹری میں موجود افراد سے 08 موبائل فون،01 لاکھ 02 ہزار 5سو روپے لوٹ لئے۔جاتے ہوئے 50ہزاروپے مالیت ہنڈا 125موٹرسائیکل بھی لے اٴْڑے،فیکٹر ی مالک کی جانب سے پیچھا کرنے نامعلوم مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

موقع واردات سے بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب۔کنکریٹ فیکٹری کے مالک ظہور الحق سکنہ باجوڑ حال چکڑا دیہہ کی درخواست پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں واقع صبائ کنکریٹ فیکٹری چکڑا دیہہ میں گزشتہ رات ساڑھے بارہ بجے 04نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور مزدورں کے لئے بنائے گئے کمروں میں موجود افراد سے اسلحہ کے زور پر تلاشی لیتے ہوئے غضنفر عباس سے ٹیکنو ٹچ موبائل ،ارشد سے کیو موبائل چھین لئے اور اٴْنہیں کمرے میں بند کرکے 02نامعلوم مسلح افراد اٴْن کی نگرانی کرنے لگے جبکہ دیگر 02نامعلوم مسلح افراد دیگر کمروں میں سوئے ہوئے افراد سمیع الحق سے نوکیا چائینہ موبائل،اللہ دتہ سے کیو موبائل مبلغ 02ہزار 5سو روپے ،جلال الدین سے ہواوے ،نوکیا130موبائل،اسرار الدین سے سام سنگ S3موبائل اور اعجاز الحق سے نوکیا150موبائل ،مبلغ 01لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین لئے۔

(جاری ہے)

04نامعلوم مسلح افراد جاتے ہوئے 50ہزاروپے مالیت کا ہنڈا 125نمبر QP-772ماڈل 2009سرخ رنگ بھی لے اٴْڑے،فیکٹری کے مالک ظہورالحق نے نامعلوم مسلح افراد کا پیچھا کرنا چاہا تو وہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔کنکریٹ فیکٹری کے مالک ظہورالحق سکنہ باجوڑ حال چکڑادیئہ بالمقابل ملٹی آرکیڈ کی تحریری درخواست پر 04نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں