حسن ابدال،مرکزی انجمن خدام الفقراء اور سٹیزن رائٹس کونسل کے تحت پاک فوج کے حق میں ریلی

Uشر پسندوں نے بانی پاکستان کے گھر کو جلانے میں بھی شرم محسوس نہیں کی، پاک فوج ،کور کمانڈر ہائوس ، شہداء کی تصاویر اور دیگر املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں، مقررین

اتوار 21 مئی 2023 20:45

۸حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2023ء) شر پسندوں نے ہمارے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر کو جلانے میں بھی شرم محسوس نہیں کی،ایسے شد ت پسندی کے واقعات نے ان لوگوں کو دہشت گرد ثابت کر دیا ہے،ہم پاک فوج ،کور کمانڈر کے گھر ،ہمارے شہدائ کی تصاویر اور دیگر املاک کو جلانے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارمرکزی انجمن خدام الفقرائ اور سٹیزن رائٹس کونسل حسن ابدال کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں نکالی جانیوالی ریلی سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے محمد شاویز خان،ضلعی صدر سردار اشعر حیات خان،صدر انجمن خدام الفقرائ اسد اقبال ترک،چیئرمین سٹیزن رائٹس کونسل شاہد اعوان اور ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی سردار ذوالفقار حیات خان و دیگر نے ریلی کے شرکائ سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے حق میں نکالی جانیوالی ریلی میں سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ریلی میں سکھ کمیونٹی نے بھی خصوصی شرکت کر کے پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا۔ریلی چلہ گاہ شریف بابا ولی قندہاری پنجہ بازار سے شروع ہو کر ہزارہ روڈ سے ہوتی ہوئیٹیپو سلطان شہید چوک پہنچی،جس کے راستوں پر شہریوں نے دودھ کی سبیلیں لگائیں،ریلی کے ہزارہ روڈ پہنچنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و دیگر کی جانب سے شرکائ کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،ٹیپو سلطان شہید چوک پہنچنے پر ریلی میں شریک سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اریندر سنگھ جگی کا کہنا تھا کہ ہماری ریڈ لائن کوئی شخصیت نہیں بلکہ ہمارا ملک اور ہماری فوج ہے،جو ہماری سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے،پاک فوج کے جوان سرحدوں پر جاگتے ہیں تو ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں۔

انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہمیں اندر کے دشمن نے نقصان پہنچایا ہے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں