حسن ابدال پولیس نے بھینس چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

جمعہ 22 مارچ 2024 14:00

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) صدر حسن ابدال پولیس نے بھینس چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد اسلم ولد غنڈائی سکنہ حسن ابدال نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو درخواست دی کہ میں اپنے گھر کے باہر بھینسیں چرا رہا تھا کہ مجھے کسی کام کے سلسلہ میں اچانک گھر جانا پڑ گیا لیکن جب واپس آیا تو میری ایک بھینس غائب تھی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کاشف شاہ ولد رمضان شاہ سکنہ حسن ابدال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں