مہران یونیورسٹی کے ڈین پرفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فیصلہ ساز 10رکنی کمیشن کے رکن مقرر

پیر 17 ستمبر 2018 23:22

ْ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) مہران یونیورسٹی کے ڈین پرفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فیصلہ ساز 10رکنی کمیشن کے رکن مقرر، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے ملک کے نامور تعلیمی ماہروں اور پروفیشنلزپر مشتمل 10رکنی کمیشن کا ممبر مقرر کرنے پر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری کو مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ، فیکلٹیز کے ڈینز اور تدریسی و انتظامی شعبوںکے سربراہوں نے مبارکباد پیش کی ہے، سندھ سے صرف ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری کو کمیشن پر مقررکیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں