انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ کے تین اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے تبادلہ کے احکامات

منگل 23 جولائی 2019 22:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ نصرت حسین منگن نے تین اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے تبادلہ کے احکامات جاری کئے ہیں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل حیدرآباد کی شکایت پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سید ندیم اختر شاہ کا حیدرآباد سے ڈسٹرکٹ جیل دادو تبادلہ کردیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل دادو سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل شبیر احمد کا سینٹرل جیل حیدرآباد تبادلہ کردیا گیا ہے اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد حنیف لاشاری کا سنیٹرل جیل حیدرآباد سے ملیر جیل کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں