حیدرآباد میں بجلی کے غیرقانونی کنکشن کاٹنے کے دوران ڈیڈکشن کا ستائے بجلی صارف اور حیسکو عملہ گھتم گتھا ہوگئے

ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرڈالی موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچائو کروایا

پیر 21 اکتوبر 2019 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) حیدرآباد میں بجلی کے غیرقانونی کنکشن کاٹنے کے دوران ڈیڈکشن کا ستائے بجلی صارف اور حیسکو عملہ گھتم گتھا ہوگئے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرڈالی موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچائو کروایا۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ روڈ پر حیسکو صارفین اور حیسکو عملہ گھتم گھتا ہوگئے، بجلی کئی گھنٹوں غائب مگر بل اور ڈیڈیکشن کی بھرمار حیسکو عملہ کارروائی کے لیے کوہسار ہائوسنگ سوسائٹی پہنچا تو شاہراہ میدان جنگ بن گئی،، شہری اور حیسکو ملازمین آپس میں الجھ پڑے لاتوں گھونسوں کی بھی خوب بارش، مشتعل صارفین نے الزام لگایا کہ حیسکو کا عملہ ناجائز ڈیڈکشن لگاکر بھیجتا ہے بل نہ بھریں تو بجلی کاٹ دی جاتی ہے، حیسکو انتظامیہ کا موقف ہے کہ نادہندہ صارفین کے کنکشن کاٹنے گئے تھے تو صارفین نے حملہ کردیا، حیسکو انتظامیہ نے صارفین کے خلاف حملے دھمکی اور مارپیٹ پر ائیرپورٹ پولیس کو مقدمہ درج کروادیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں