۹حیدرآباد، 27 جنوری کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ پی ٹی آئی حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،عبدالجبارخان

اتوار 16 جنوری 2022 19:55

1حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ 27 جنوری کو حکومت کیخلاف کئے جانے والا لانگ مارچ پی ٹی آئی حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ کیونکہ یہ حکومت عملی طورپر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ۔ پیٹرول، بجلی اور دیگر اشیاء صرف کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کا خون نچوڑنے کے بعد ان سے حاصل ہونے والے پیسوں سے یہ اپنے معاملات چلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے اس سے ہونے والی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے آج آئی ایم ایف سے قرضوں کی بھیک مانگ رہے ہیں اور آئی ایم ایف کے ہی اشاروں پر مہنگائی میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اب غریب دو وقت کی روٹی کھانے کو بھی ترس رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی احتجاجی تحریک کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔ اس نے سوائے جھوٹے وعدے اور دعوؤں کے کچھ نہیں دیا

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں