اینٹی کرپشن حکام نے کاروائی کرکے چیف انجینئر کوٹری بیراج کے پی ایس کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) اینٹی کرپشن حکام نے کاروائی کرکے چیف انجینئر کوٹری بیراج کے پی ایس کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن پولیس نے پیر کو کامیاب کارروائی کے دوران چیف انجینئر کوٹری کے پی ایس ابراہیم سلاوٹ کو 1 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے گرفتار کر لیا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ کاروائی سول جج کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ کی حدود میں ہوئی، ملزم نے شہری احمد علی چوہان کو نوکری دینے کے بہانے پیسے وصول کئے، حکام کے مطابق اس سے پہلے رواں ماہ ہونے والی کاروائیوں کے دوران ایکس ای این بلڈنگس، محکمہ جیل اور پولیس اہلکار کو بھی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں