حیدر آباد میں گزشتہ ادوار میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں، عبدالجبار خان

منگل 15 جنوری 2019 00:07

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی فہم فراست کے نتیجے میں سندھ کے عوام کو ترقی کے حوالے سے جو ثمرات مل رہے ہیں وہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام تر کردار کشی کے باوجود پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت پورے سندھ میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروارہی ہے صحت ، تعلیم ، روڈ، انفراسٹرکچر سمیت دیگر حوالوں سے جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے پیپلزپارٹی مخالف قوتیں منفی پروپیگنڈا کرکے پارٹی اور اس کی قیادت کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہر بار پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ ووٹ لے کر مخالفین کے تمام پروپیگنڈے کو زائل کردیتی ہے انہوں نے کہاکہ خود حیدرآباد میں گزشتہ ادوار میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں قاسم آباد، سائٹ ایریا اور حیدرآباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ حیدرآباد کے عوام نے پہلی مرتبہ پی ایس 64 سے پیپلزپارٹی کو کامیاب کرواکر یہ ثابت کیا ہے کہ عوام صرف کام کرنے والوں کے ساتھ ہے جو وعدے اور سہانے خواب دکھاتے ہیں عوام انہیں کامیاب نہیں کریں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں