۔حیدرآبا، صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری

محکمہ ایکسائز پولیس حیدرآباد نے ٹرک کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 140 کلو گرام چرس برآمد کرلی

جمعرات 18 اپریل 2019 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور اسی مہم کے دوران محکمہ ایکسائز پولیس حیدرآباد نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اورنگ زیب پھنور کی قیادت میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر چیک پوسٹ حیدرآباد ٹول پلازہ پر پشاور سے آنے والے ایک ٹرک نمبر کے 1166 کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 140 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

دو ملزمان سید نواز خان ولد موسی خان اور سید نواز خان ولد گل محمد کو گرفتارکر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ دونوں ملزمان لکی مروت کے پی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوں ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات عبد الرحیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ اور شعیب احمد صدیقی نے کامیاب کارروائی پر حیدرآباد ایکسائز پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے اور کراچی منشیات لانے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے بھی اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ منشیات فروشوں کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نوجوان نسل کو اس زہر سے محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں