کہ سندھ کے آئند ہ کے بجٹ میں کھیلوں کیلئے زیا دہ حصہ مختص اور اسے ایما نداری کے ساتھ استعمال کیا جا ئے ، سید عبدالحسین شاہ

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

ث*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) سندھ اسپورٹس پر ومو ٹرز کے رہنما سید عبدالحسین شاہ نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے آئند ہ کے بجٹ میں کھیلوں کو خا ص اہمیت دیتے ہو ئے اسکے لئے زیا دہ سے زیا دہ حصہ مختص کیا جا ئے اور اسے ایما نداری کے ساتھ استعمال کیا جا ئے ۔وہ حیدرآبا دپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ نو ر علی پا شا ،مشتاق نا ریجو اور زاہد بلو چ سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ اسپو رٹس پر ومو ٹر ز کے کے اہتمام آج 19مئی سے نیاز اسٹیڈ یم حیدرآباد میں پہلی با ر ٹی ٹین بلاسٹ نا ئٹ لیگ ٹو رنا منٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں سندھ کے مختلف شہر وں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،انہو ںنے بتا یا کہ یہ ٹو رنا منٹ 6دن چلے گا اور جیتنے والی ٹیم کو ایک لا کھ روپے نقد اور انعام کے طو ر پر ٹرافی دی جا ئے گی جبکہ رنراپ ٹیم کو 50ہزار روپے اور ٹر افی انعام میں دی جا ئے گی اسی طر ح مین آف دی سریزکو مو ٹر سائیکل جبکہ بہتر ین کا ر کر دگی دکھا نے والے مختلف کھلا ڑ یو ں کو انعاما ت اور تعر یفی سر ٹیفکیٹس بھی دیئے جا ئیں گے ،انہو ںنے بتا یا کہ سندھ اسپو رٹس پر ومو ٹر ز سندھ میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ایک تنظیم ہے جو کہ اپنی مدد آپ کے تحت سندھ میں کھیلو ں کو فروغ دینے کی کو شش کر ر ہی ہے جس کا مقاصد سندھ کے نو جو انو ں کو صحت مند کھیلوں کی طر ف متو جہ کرکے انہیں غلط سرگر میوں سے بچانا ہے ،انہو ںنے وفاقی اور سندھ حکومت سمیت ضلعی انتظا میہ اور پی سی بی سے اپیل کی کہ سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے اور یہاں کھیلو ں کے مید انوں پر تو جہ دے کر اجڑ ے ہو ئے میدانو ں کو ایک با ر پھر آباد کرنے میں سندھ اسپو رٹس پر و مو ٹر ز کی مدد کر یں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں