عوامی عہدے رکھنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان ایم کیو ایم کے سفیر ہیں‘ نوید عباسی

پیر 15 جولائی 2019 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے سینئر جوائنٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزر نوید عباسی واراکین کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ عوامی عہدے رکھنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان ایم کیو ایم کے سفیر ہیں جو ایم کیو ایم کے پیغام حق پرستی کی ترویج کے لیئے اہم کردار اداکر تے ہیں اس لیے ان عوامی عہدوں پر فائز لوگوں کی ذمہ داری ایم کیو ایم کے تنظیمی ذمہ داروں سے زیادہ ہوتی ہے اور جو لوگ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرتے ہیںوہی ایم کیو ایم کے اصل اثاثہ ہیں۔

حیدرآباد شہر کو سندھ حکومت نے صرف اور صرف مسائل سے دوچار کیا مگر ہم نے اپنی بساط سے بڑھ کر عوامی خدمات ادا کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عوامی نمائندے عوام کے حقیقی ترجمان ہیں اسلیئے انہیں حقیقت پر مبنی اقتدار مافیا کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لانا ہے جو تعصب کی بنیاد پر ایم کیو ایم کے نمائندوں کو بے اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم درحقیقت مظلوم عوام کی ترجمانی کا نام ہے اور آج تک ایم کیوایم کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشیں اسلئے ناکام ہوئی‘ ملک کی مظلوم و محکوم عوام اور کارکنان نے پیغام حق پرستی کا پرچم بلند رکھا ۔انہوں نے کہاکہ حیدر آباد میں کارکنان اور بلدیاتی نمائندے دن رات محنت کریںاور عوامی خدمت کی شاندار مثالیں قائم کریں جو ایم کیوایم کاو طیرہ امتیاز ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی بدنامی کا سبب بنے والے لوگ ایم کیوایم کو کسی صورت قبول نہیں ہیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں