ڈاکٹر ظفر کمالی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی درگاہ شاہ عبد الطیف بھٹائی پر حاضر ی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:20

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سندھ کے صوفی شاعر شاہ عبد الطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی کی قیادت میں ایک وفد نے درگاہ شاہ عبد الطیف بھٹائی پر حاضر ی دی اور ایم کیوایم کیجانب سے چادر چڑھائی و فاتحہ خو انی کی۔

(جاری ہے)

وفد میں ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق ورکن رائو طاہر ،ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ،حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ،رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی شامل تھے ایم کیوایم کے وفد نے درگاہ شریف پر گدی نشین سید وقار حسین شاہ لیطفی سے بھی ملاقات کی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں