پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کے تحت حیدرآباد میں "وومین امپاورمنٹ تھرو فٹبال" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 28 اکتوبر 2020 16:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن پاکستان(پی ڈی پی) کے زیر اہتمام فیئر نیٹ ورک U.K کے پروجیکٹ کے تحت حیدرآباد میں فٹبال کی کھلاڑیوں، فزیکل ایجوکیشنسٹس اور کوچز کے لیئے " وومین امپاورمینٹ تھرو فٹبال" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ دی لیڈز کالج حیدرآباد میں منعقدہ مذکورہ سیمینار میں ایک سو سے متعلقہ خواتین و آفیشلز شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق سیکریٹری و صدر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن و ڈی ایف اے حیدرآباد حاجی محمد اعظم خان تھے جبکہ دیگر اعزازی مہمانوں میں سینیئر ڈی پی ای و سابق چیئرمین ڈی ایف اے دادو پرویز احمد شیخ، حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، جسٹس آف پیس عبدالمعید شیخ تھے۔

(جاری ہے)

دیگر معزز مہمانوں میں پروفیسر محبوب علی، مختیار بھٹی،ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر شرین بھٹی،زرقا روبی، بشری عمران، راحیلہ میمن، سیدہ علیزہ شاہ ثروت افزا، عائشہ ارم،ظفروحید، نرملا دیوی، سادیہ ارسلان،شاہد بلوچ،انور بلوچ، راجپوت،رمیز راجہ،مراد خان، کرارا حسین اور دیگر شامل تھے جنہیں پی ڈی پی کے صدر احمد نواز و دیگر عہدیداران و آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سیدہ نسیمہ شاہ، اسماعیل قمبرانی، عبداللہ قادری، خلیل الرحمن، حیسن امام قادری نے اجرک کے تحائف اور یادگاری شیلڈ و اسناد پیش کیں۔

سیمینار میں وومینز امپاورمینٹ کے حوالے سے لیکچرز دیئے جائیں گے۔تلاوت کلام پاک اور خوش آمدید کے کلمات کے بعد پی ڈی پی کے صدر احمد نواز نے پروجیکٹ کی اہمیت اور فائونڈیشن کی بحوالہ فٹبال متاثرکن کارکردگی رپورٹ پیش کی اور شرکا سے داد حاصل کی۔اس موقع پر انہوں نے گزشتہ برس کارڈف UK میں ہوئے ہوم لیس ورلڈ کپ میں شرکت اور کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا اور منتخب شرکا کو یادگاری شرٹس پیش کیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں