کورونا وائرس کے وار جاری ، شہباز قلندر ? او ر شاہ بھٹائی کے مزارات زائرین کے لیے بند

منگل 24 نومبر 2020 23:05

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء) : کورونا وائرس کے وار جاری ، شہباز قلندر ? او ر شاہ بھٹائی کے مزارات زائرین کے لیے بند ،کاروبار شام6بجے سے بند کرانے کی کوشش ، ایس او پیز اور اسمارٹ لاک ڈا ئون بھی مذاق بن گیا ، حیدرآباد اور متصل اضلاع میں 94نئے کیس ظاہر،کرونا وائرس کے وار جاری ہیں اور کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جام شورو فرید الدین مصطفی نے سہیون میں حضرت لعل شہباز قلندر? کی درگاہ سمیت ضلع بھر کے تمام مزارات کو زائرین کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے بھی فوری طور پر شاہ عبدالطیف? بھٹائی ، حضرت نوح ? کی درگاہوں سمیت تمام مزارات کو زائرین کے لیے بند کردیا ہے کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ حیدرآباد کی 6یونین کمیٹیوں کے جن علاقوں میںاسمارٹ لاک ڈا ئون لگایا گیا ہے وہاں انتظامیہ مکمل عمل درآمد نہیں کراسکی ہے سندھ حکومت کی جانب سے شام6بجے کاروبار بند کرانے کا نوٹی فیکیشن جاری ہو نے کے باوجود اس فیصلہ پر بھی عمل نہیں کرایا جاسکا اور کچھ علاقوں میں ہی دکانیں بند ہوسکیں جبکہ ایس او پیز پر عمل درآمد بھی ایک مذاق بن کررہے گیا جس کی وجہ سے کرونا وائرس ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے منگل کو حیدرآباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ70نئے کیسز سامنے آئے ہیں حیدرآباد سے متصل اضلاع جام شورو میں11مٹیاری میں2ٹنڈو الہیار میں 10اور ٹنڈو محمد خان میں ایک نیا مریض سامنے آیا ہے کرونا وائرس میں اضافہ کے بعد اسپتالوں میں ایک بار پھر مریضوں کا دبا ئو بڑھ رہا ہے -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں