)حیدرآباد،سندھ حکومت اورارباب اختیار تعلیمی بورڈ کے معاملات درست کرکے فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

جمعہ 26 نومبر 2021 20:10

uحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما سعید محبت علی قریشی نے انسانی حقوق تحریک کی ڈویژنل صدر انیسہ صدیقی کے ہمراہ حیدرآبادپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت اورارباب اختیار سے اپیل کی کہ عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے معاملے کا نوٹس لے کر تعلیمی بورڈ کے معاملات درست کرکے فیسوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیمی بورڈ کی مستقل پالیسی بنائی جائے اور دیانت دار افسران و عملہ کو مقرر کیا جائے تاکہ تعلیمی بورڈ کی مالی اور تعلیمی حالت بہتر ہو سکے ۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے داخلوں اور امتحانی فیسوں سمیت مختلف سرٹیفکٹس کی فیسوں میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے غریب طالبعلم اور ان کے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس طرح کا فیصلہ دیگر تعلیمی بورڈوں نے بھی کیا تھا لیکن عوام کے احتجاج کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے لیکن تعلیمی بورڈ حیدر آباد کی انتظامیہ فیسیں بڑھانے کا فیصلہ اب تک واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہے ۔انہوں نے اس موقع پر انسانی حقوق تحریک کی ڈویژنل صدر انیسہ صدیقی نے بھی آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے 30نومبر کو بورڈ آفس کے سامنے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی بورڈ حیدر آباد کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے دوسری صورت میں 30 نومبر کو تعلیمی بورڈ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں