ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی زیر صدارت اجلاس، کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت

پیر 24 جنوری 2022 17:12

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی زیر صدارت اجلاس، کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت
حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن  کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور دیگر  حکام نے بھی شرکت کی۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ضلع عمرکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن  مہم میں تیزی لانے  اور حکومتی ہدف کو بروقت  پورا کرنے کی ہدایت  کی۔

انہوں نے ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر ارجن مہیشوری کو کہا کہ وہ کورونا ویکسین مہم پر توجہ نہیں دے رہے۔   ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیموں کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور ان ٹیموں کو مخصوص ٹارگٹ دیا جائے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ اس وقت 5لاکھ 47ہزار 627 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ ماسک مہم فروری سے شروع کی جائے گی جس میں تمام ٹیمیں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک لگانے کے لیے گھر گھر  جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کورونا ویکسی نیشن مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ھیمجی نے بتایا کہ 2لاکھ 36ہزار 384 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک  لگائی گئی ہے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں اور عوامی مقامات پر  ویکسین لگانے  کے لیے ٹیمیں جا  رہی ہیں اور ٹارگٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں