میگا کرپشن کے خلاف ایپکا سندھ کی طرف سے 27 جنوری کوپریس کانفرنس کی جائے گی، ایپکاسندھ

پیر 24 جنوری 2022 23:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ایپکا سندھ کا ایک ہنگامی اجلاس حسینی ہائوس اولڈ وحدت کالونی قاسم آباد میں ہوا جس کی صدارت ایپکا سندھ کے صدر سید منور علی شاہ نے کی جبکہ ایپکا سندھ کے چیئرولی محمد سومرو، سیکریٹری اطلاعات شاہد سومرو، ایپکا سندھ کے کوآرڈینیٹر و صوبائی صدر ایپکا سندھ ایجوکیشن انور میمن، ایپکا سندھ کے نائب صدر راجہ امام بخش میمن اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایپکا سندھ کی طرف سے چیف انجینئر کوٹری بیراج حاجی خان جمالی اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور انجینئر عدیل شاہ کی میگا کرپشن کے خلاف ایپکا سندھ کی طرف سے جمعرات 27 جنوری کو دوپہر 1 بجے پریس کانفرنس کی جائے گی اور میگا کرپشن کے ثبوت میڈیا کو پیش کریں گے، پر یس کانفرنس میں چیف انجینئر کوٹری بیراج حیدرآباد کے دفتر پر دھرنے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں