لطیف آباد سے تعلق رکھنے والے سعید آرائیں سے کار چھین لی گئی

کار لفٹرز نے سہراب گوٹھ سے گاڑی کرائے پر لینے کے بعد سعید آرائیں کو راستے میں اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کار لے کر فرار ہوگئے

منگل 25 جنوری 2022 00:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) لطیف آباد سے تعلق رکھنے والے سعید آرائیں سے کار چھین لی گئی، 4کار لفٹرز نے سہراب گوٹھ سے گاڑی کرائے پر لینے کے بعد سعید آرائیں کو راستے میں اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کار لے کر فرار ہوئے۔

(جاری ہے)

لطیف آباد یونٹ نمبر 4 کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور سعید آرائیں سے گزشتہ روز سہراب گوٹھ سے 4 نوجوانوں نے کار ٹنڈو محمد خان کیلئے بک کروائی اور نوری آباد سے لنک روڈ براستہ جھرک ٹنڈو محمد خان جانے کا کہا اور موٹر وے سے دس کلو میٹر دور لنک روڈ پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دو لفٹرز گاڑی لے کر فرار ہوگئے اور دو نے سعید آرائیں کے ہاتھ پاں باندھنے کی کوشش کے مزاحمت پر اور بعد ازاں ہاتھ پاں باندھ کر ڈنڈے اور پینٹ کے بیلٹ سے چھے گھنٹے تک شدید کا نشانہ بنایا اور گاڑی لے جانے والوں کی جانب سے سندھ کی حدود چھوڑنے کی کال کے بعد دوسرے لفٹر بھی موقع سے فرار ہوگئے سعید آرائیں کوشش کے بعد ایک ہوٹل پر پہنچنے کے بعد ملازمین کو واقع کا بتا کر ان کے موبائل فون سے اہل خانہ کو کال کی جس پر اس کے ورثا نے اسے ہسپتال پہنچایا اور مرہم پٹی کروائی واردات کی ایف آئی آر جھرک تھانے میں درج کروا دی گئی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں