سندھ کی غیور عوام 26جون کو کرین پر مہر لگا کر ثابت کر دیں گے ،ناظم تحریک لبیک پاکستان سندھ

جمعہ 24 جون 2022 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے ناظم اعلی صوفی یحیی قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی غیور عوام نے اس بار سندھ پر کئی دہائیوں سے مسلط مفاد پرست ظالم اور فرعون صفت ٹولے کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان شا اللہ 26 جون کو سندھ کی عوام کرین پر مہر لگا کر ثابت کر دیں گے کہ اب سندھ واسی اسلام کی سربلندی اور دین کو تخت پر لانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ پر مسلط ظالم ٹولے نے تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کو دستبردار کروانے کے لیئے ان پر مظالم ڈھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور سکھر ،شکارپور،شہداد کوٹ،نوابشاہ،میرپورخاص،عمر کوٹ بدین و دیگر علاقوں میں ہمارے امیدواران کو اغوا کرنے ان کے خاندانوں کو حراساں کرنے ان کا سوشل بائیکاٹ کرنے کی دھمکیاں دینے سمیت جو ہو سکتا تھا کیا مگر تحریک لبیک کے امیدواران تمامتر مظالم کے باوجود نہ بکے نہ جھکے اور میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہیں اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ 26 جون کو وڈیرہ شاہی اور فرعونیت کے نظام سے چھٹکارا چاہتے ہوئے گھروں سے نکلیں اور کرین پر مہر لگا کر ٹی ایل پی کے امیدواران کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

ان شا اللہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدواران کامیاب ہو کر عوامی خدمت کی مثالیں رقم کریں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں