جے یوپی ضلع حیدرآباد کے رہنمائوں کی شاہ محمد اویس نورانی کو وزیر اعظم پاکستان کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 25 جون 2022 00:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) جمعیت علما پاکستان ضلع حیدرآباد کے رہنمائوں نے جے یوپی کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی کو وزیر اعظم پاکستان کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے، جے یو پی ضلع حیدرآباد کے صدر و سابق تعلقہ سٹی ناظم حاجی معین شیخ ' ضلعی عہدیداروں غلام حسین آرائیں' کرامت راجپوت' غلام مصطفی نورانی' معظم نورانی' حفیظ قریشی' راحیل انصاری نے محمد اویس نورانی کو وزیر اعظم پاکستان کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شاہ محمد اویس نورانی اپنے منصب کا حق ادا کریں گے اور اپنے والد علامہ شاہ احمد نورانی کا نام روشن کریں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں