سانگھڑ پولیس کی کارروائیاں، 8 منشیات فروش گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 12:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سانگھڑ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد گٹکے کی پڑیاں، آدھا کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شاہ پور چاکر نے منشیات فروش زوہیب حسن کھوکھر سے550 گرام چرس،انچارج سی آئی اے سانگھڑ اکبر خان مری نے علی شیر خاصخیخلی سے مضرصحت گٹکے کی 1100 پڑیاں ، ایس ایچ او تعلقہ پی ایس محمد اعظم بھنگوار نے وجے کمار سے 550 پڑیاں گٹکہ، ایس ایچ او پیرومل محمد اسحاق سنگراسی نے عبدالوحید خاصخیلی سے 440 پڑیاں گٹکہ ، ایس ایچ او بیرانی وسیم احمد ارباب نے شفیع محمد مگسی سے 500 پڑیاں گٹکہ، ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے عبدالحق ٹہلانی سے 20 لیٹر دیسی شراب اور ایس ایچ او کھپرو رحم حسین وسوانو نے شہباز جٹ سے 660 پڑیاں گٹکہ اور ایک اور کاروائی میں سومرو کوہلی سے 30 لیٹر شراب برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں