این پی سی آئی ایچ اے کا منشیات کے خلاف ٹنڈوآدم میں محمدی چوک سے پریس کلب تک ریلی کا انعقاد

اتوار 28 اپریل 2024 19:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) این پی سی آئی ایچ اے کے مرکزی چیئرمین پیر سید علی شاہ راشدی نے کہا ہے کہ منشیات ہمارے ملک و قوم اور معاشرے کے لئے زہر بن چکی ہے ،ہمارے مستقبل کے معمار ذہنی و جسمانی طور پر کمزور ہو رہے ہیں ،ہر باشعور اور محب وطن پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس لعنت کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔

(جاری ہے)

ان خیلات کا اظہار انہوں نے منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں ٹنڈوآدم میں محمدی چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی اور پریس کلب ٹنڈوآدم میں میٹ دی پریس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ نصاب کے ساتھ طلباو طالبات کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں جبکہ عالم حضرات مساجد، دینی درس گاہوں اور مذہبی مقامات پر اپنی تقریروں، تحریروں اور اجتماعات میں منشیات سے ہونے والے نقصانات سے آشنا کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں