ا* آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے شجرکاری مہم شروع

اتوار 28 اپریل 2024 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقاء اللہ اُنڑ ، کمشنر حیدرآباد احسن قریشی نے مہم کے حوالے سے پودے لگائے ۔ اس موقع پر ممبرگوٹھ آباد اسکیم عمرفاروق بلو ، ریڈر شفیق احمد سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر علی محمد ببر، سپرنٹنڈنٹ اسٹیبلشمنٹ سید ضیاء الدین شاہ، ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما سید سردار علی شاہ اور مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شجرکاری ہمارے لئے انتہائی ا ہم ہے اور یہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ پاکستان اور بالخصوص سندھ میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ ہی شجرکاری کے ذریعے کیا جاسکتا ہے کیونکہ جس طرح سے موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سندھ میں قدرتی آفات ہوئی ہیں اس سے نہ صرف مالی بلکہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا ہے اس لئے شجر کاری کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور ان کی درخت بننے تک حفاطت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت لگانے کا اجر و ثواب بھی ہے کیونکہ اس پرپرندے اپنا گھونسلہ بناتے ہیں اس کے علاوہ درختوں سے ہمیں زیادہ سے زیادہ آکسیجن بھی حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں