جڑواں شہروں میں فیشن ریٹیلرز اور دکانوں پر موسم گرما کے ملبوسات کی پروموشنل سیل جاری

پیر 24 ستمبر 2018 15:00

جڑواں شہروں میں فیشن ریٹیلرز اور دکانوں پر موسم گرما کے ملبوسات کی پروموشنل سیل جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) جڑواں شہروں میں فیشن ریٹیلرز اوردکانوں پر موسم گرما کے ملبوسات کی پروموشنل سیل جاری ہے، بعض سٹوروں پر50 سے 70 فیصد کی رعایت دی جارہی ہے۔ فیشن ریٹیلرز اورملبوسات وفیش سے منسلک کاروبار کرنے والوں نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی موسم گرما کے ملبوسات اورپہناوؤں کے سٹاک کوختم کرنے کیلئے پروموشنل سیل کا آغاز کردیا۔

سینٹورس مال، سپرمارکیٹ، جناح سپرمارکیٹ، کراچی کمپنی، کمرشل مارکیٹ، اورصدر سمیت مختلف کاروباری مراکز میں بیشتر ریٹیل سٹوروں صارفین کیلئے پرکشش ترغیبات پرمبنی سیل کی پیشکش جاری ہے۔ بعض سٹوروں میں ایک آئٹم کی خریداری پر ایک مفت، 30 سے لیکر 50 اور50 سے لیکر70 ڈسکائونٹ دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ریٹیلیرز کے مطابق صارفین کی سٹوروں پرآمد کاسلسلہ جاری ہے اوروہ خریداری کررہے ہیں۔

ایک ریٹیل سٹورمیں کام کرنے والے منیجر نے بتایا کہ بنیادی طورپردوطرح کے صارفین ہوتے ہیں، پہلی قسم کے صارفین موسم کی لحاظ سے ملبوسات کا انتخاب کرتے ہوئے سیزن میں ہی خریداری کرتے ہیں، دوسرے قسم کے صارفین موسم کے آخر میں سیل کا انتظارکرتے ہیں اورنہایت کم قیمت پراشیاء خریدتے ہیں۔بیشترریٹیلرزکاکہناہے کہ موسم خزان اورسرما کے ملبوسات کی نمائش کیلئے پرانے سٹاک کونکالنے کیلئے پرکشش ترغیبات کے ساتھ سیل کی آفرزکی جاری ہے اوراس دوران مطلوبہ ہدف حاصل کیاجاتاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں