نیب ترجیحی بنیادوں پر ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے،جسٹس (ر) جاوید اقبال
بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 297 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانا نمایاں کامیابی ہے،مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم کے نظام کے قیام کے بعد اب کوئی بھی تفتیشی افسران کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا،چیئرمین نیب کا بیان
منگل 25 ستمبر 2018 18:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیاء کا واحد ملک ہے جس کی کرپشن پرسپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آ رہی ہے، بھارت سمیت سارک ممالک نے نیب کی کارکردگی کی تعریف کی ہے، نیب کو متفقہ طور پر سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جو نیب کی کوششوں سے پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک منصوبوں میں چین۔پاکستان اقتصادی تعاون میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کام کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، نیب نے اکتوبر 2017ء سے ستمبر 2018ء تک بدعنوان عناصر سے اربوں روپے وصول کئے ہیں، ہائوسنگ سوسائٹیوں، کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز، مضاربہ سکینڈل اور کئی سرکاری محکموں کی لوٹی گئی رقم اور فراڈز کے متاثرین کو اس وصولی سے رقوم واپس کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے انڈر گریڈنگ سسٹم وضع کیا گیا ہے جس سے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب ریجنل بیوروز کے افسران کی ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان کو خامیوں اور خوبیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مانیٹرنگ اور ایولیوایشن کا مؤثر نظام وضع کیا ہے، ہر شکایت کنندگان کو ایک خاص نمبر جاری کیا جاتا ہے جس سے ریکارڈ کو مانیٹر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ انہوں نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو لوگوں کی شکایات سننے کا فیصلہ کیا ہے، ہر ریجنل بیورو میں ایک شکایت سیل قائم کیا ہے، نیب ہیڈ کوارٹرز میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے الگ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے جس کے بعد کوئی بھی تفتیشی افسران کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے جائزہ کیلئے فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ سکریسی اور معیار یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر
ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ، پاکستان مسترد نے دعوے مسترد ..
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس، خصوصی عملدرآمد کمیٹی کی بریفنگ
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات