وزیراعظم عمران خان امریکی قیادت کے ساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدہ طے کرنے کیلئے بات کریں
امریکا پاکستان کے لئے تجارتی رکاوٹیں دور اور پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں میں ترجیحی رسائی فراہم کرے تو باہمی تجارت موجودہ سطح 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر تک لائی جاسکتی ہے توقع ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا ملکی معیشت کیلئے مفید ہوگا اور اس سے امریکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل و دیگر کا بیان
ہفتہ 20 جولائی 2019 14:34
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا جس وجہ سے بے شمار جانی قربانیاں دیں جبکہ ہماری معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی قیادت کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں کہ وہ ان نقصانات کاکچھ ازالہ کرنے کیلئے تمام ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور اور پاکستان کی مصنوعات کو اپنی منڈیوں میں ترجیحی رسائی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ صنعتی اداروں کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے اور پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی سرمایہ کاری کرے۔آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پاکستان زیادہ تر ٹیکسٹائل مصنوعات امریکا کو برآمد کرتا ہے تاہم امریکا کی کل درآمدات میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کا حصہ صرف 3 فیصد ہے، لہذا وزیراعظم عمران خان امریکی قیادت کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں کہ وہ پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمدات کو مزید بڑھائے جس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ادائیگیوں کا توازن بہتر اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرِاعلی خیبرپختون خوا نے بعض صوبائی ارکان کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے کر دی
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
ہائی کورٹ ،چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف درخواست دوسری استدعا کے ساتھ یکجا
تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز نے روکا جو غلط ہے،عرفان صدیقی
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں ..
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے