گزشتہ مالی سال کے دوران نشاط ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس میں 43 فیصد اضافہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:56

گزشتہ مالی سال کے دوران نشاط ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس میں 43 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) گزشتہ مالی سال کے دوران نشاط ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران نشاط ملز کو 5 ہزار 859 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں 43 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ء کے دوران نشاط ملز کو 4 ہزار97 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس عرصہ میں کمپنی کی سیلز میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ ٹیکسیشن کی مد میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق کمپنی کی فی حصص آمدنی 16.66 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں