اکتوبر میں خیموں، کینوس اور ترپالوں کی برآمدات میں 54.56 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات پاکستان

جمعہ 6 دسمبر 2019 11:53

اکتوبر میں خیموں، کینوس اور ترپالوں کی برآمدات میں 54.56 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات پاکستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) اکتوبر 2019ء کے دوران خیموں، کینوس اور ترپالوں کی برآمدات میں 54.56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر کے دوران 1.3 ارب روپے کی برآمدات کی گئیں جبکہ ستمبر 2019ء کے دوران خیموں، کینوس اور ترپالوں کی برآمدات کا حجم 0.86 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح ستمبر 2019ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران برآمدات میں 54.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں