تاجر برادری کیپٹن معیز خان جیسے نڈر لیڈر سے محروم ہو گئی ہے، یونائیٹڈ بزنس گروپ

اتوار 12 جولائی 2020 18:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) پاکستان کی تاجر برادری کیپٹن معیز خان جیسے نڈر لیڈر سے محروم ہو گئی. یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، سیکریٹری جنرل زبیر فرید طفیل، سینیٹر عبدالحسیب خان، مرکزی ترجمان گلزار فیروز، سندھ ریجن کے چیئرمین خالد تواب، یوبی جی کینیڈا کے چیئرمین نوید بخاری، عبدالسمیع خان، کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان، شاہین الیاس سروانہ، عبدالرحیم جانو، مظہر علی ناصر، مرزا اختیاربیگ، طارق حلیم، محمد حنیف گوہر، نور احمد خان،ممتاز احمد،احمدچنائے،یحییٰ پولانی،اکرام راجپوت،طارق ملک،عرفان سروانہ اور دیگر رہنماؤں نے ملک کے معروف بزنس مین،یو بی جی کے سینئررہنما،سرپرست اعلیٰ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کیپٹن اے معیز خان کے انتقال پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ کیپٹن معیز خان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا انتہائی مشکل ہے، کیپٹن معیز خان یوبی جی کا ایک اہم ترین پلرتھے اور انکی گروپ میں وسیع تر خدمات ھیں، کیپٹن معیزخان ایک مستند کاروباری شخصیت اور اپنے شعبہ میں کے ماہر تھے، وہ نڈر اور بے باک انداز بیاں کے حامل تھے،پاکستان ایک بہترین صنعتکاررہنما سے محروم ہوگیا ہے، یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ کیپٹن معیز خان کے انتقال سے پاکستان کے صنعتکاروں اورتاجروں کو شدید صدمہ پہنچا ہے،انہوں نے نہ صرف نارتھ کراچی بلکہ کئی مواقعوں پر کراچی کی صنعتکاربرادری کی مشکلات کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے،یو بی جی رہنماؤں نے کیپٹن معیز کی اہلیہ مسز نرگس معیز خان اور انکے صاحبزادوں فیصل معیز،عمران معیز،وقاص معیز اور وہاج معیز سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کیپٹن معیز خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور تمام سوگواروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں