صوبوں کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس کی وصولیوں میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 51 فیصد اضافہ

پیر 29 نومبر 2021 14:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) صوبوں کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس کی وصولیوں میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں  سالانہ بنیاد پر 51 فیصد کے قریب اضافہ ہوا،حجم 9 ارب 40 کروڑ 60  لاکھ روپے رہا۔وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صوبوں کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس کی وصولیوں کاحجم 9 ارب، 40 کروڑ، 60 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیا، جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 50.56 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں صوبوں کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس کی وصولیوں کاحجم 6 ارب، 24 کروڑ،70 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پنجاب میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں 5 ارب، 95 کروڑِ روپے، سندہ دو ارب، 74 کروڑ، 10 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا 50 کروڑ، 40 لاکھ روپے اوربلوچستان میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں 21 کروڑ، 10 لاکھ روپے کا ریونیواکھٹاکیاگیا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2021 میں صوبوں کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس کی وصولیوں کاکل حجم 26 ارب، 77 کروڑ، 90 لاکھ روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ گزشتہ مالی سال میں پنجاب میں موٹرویکل ٹیکس کی مد میں 14 ارب، 38 کروڑ، 20 لاکھ روپے، سندھ 9 ارب، 82 کروڑ، 80 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا ایک ارب، 70 کروڑ، 80 لاکھ روپے اوربلوچستان میں موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں 86 کروڑ، 61 لاکھ روپے کا ریونیواکھٹاکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں