رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو روئی کی برآمدات 168 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں،رپورٹ

پیر 16 مئی 2022 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) چین کو روئی کی برآمدات رواں سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 168 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ جنرل ایڈمسنٹریشن آف کسٹمز چائنہ ( جی اے سی سی ) کی رپورٹ کے مطابق جنوری تامارچ 2022 کے دوران پاکستان سے 168 ملین ڈالر مالیت کی روئی درآمد کی گئی ہے جبکہ سوتی دھاگہ کی چین کو برآمدات بھی اس عرصہ کے دوران 166.30 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جنوری تامارچ 2022 میں چین نے پاکستان سے 51147.28 ٹن سوتی دھاگہ درآمد کیا ہے۔ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے حکما نے کہا کہ پاکستان میں کپاس کے کاشتکاروں اور روئی و سوتی دھاگہ کے برآمد کنندگان کو چین سے اچھی قیمت مل رہی ہے جس کی وجہ سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال روئی کی فی من قیمت 5500 روپے رہی تھی جبکہ رواں سال اس کی قیمت 8000 روپے فی من تک بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکسٹائل کاشعبہ تیزی سے ترقی کررہاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں