ایبٹ لیبارٹریز کے خالص منافع میں 0.07 فیصد کمی

اتوار 22 مئی 2022 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ (ایبٹ) کے خالص منافع میں رواں کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 0.07 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال میں جنوری تا مارچ کے لئے ایبٹ کی خالص آمدن 1443 ملین روپے رہی تھی تاہم رواں کیلنڈر سال کے اسی عرصہ کےلئے کمپنی کا خالص منافع 1442 ملین روپے تک کم ہوگیا۔ اس طرح 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال میں جنوری تا مارچ کےلئے ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں ایک ملین روپے یعنی 0.07 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم کمپنی کی فی حصص آمدن بغیر کسی ردوبدل کے جنوری تا مارچ 2021 کی 14.73 روپے کے مساوی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں