یوبی ایل کے بعدازٹیکس منافع میں کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکااضافہ

بدھ 17 اپریل 2024 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) یونائیٹڈبینک لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں یوبی ایل کو15.977ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو14.22 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔پہلی سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 13.05 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11.62 روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں بینک نے مجموعی طورپر15.041 ارب روپے کاٹیکس اداکیاجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں یوبی ایل نے 10.43 ارب روپے کاٹیکس اداکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں