غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

جمعرات 18 اپریل 2024 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) غذائی اجناس کی برآمد میں فروری 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات کے مطابق فروری 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت 51 کروڑ 88 لاکھ 71 ہزار ڈالر تھی جبکہ فروری 2024 کے دوران فوڈ گروپ کی مجموعی برآمدات سے 70 کروڑ 24 لاکھ 69 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ، اس طرح فروری 2024 کے دوران 18 کروڑ 35 لاکھ 98 ہزار ڈالر (یعنی 35.38 فیصد )اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں