پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند

جمعرات 18 اپریل 2024 22:07

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس  پربند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کومسلسل دوسرے روز مندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس ہوگیا۔ ایک روزقبل انڈیکس 70333.31 پوائنٹس پربندہواتھا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر44 کروڑ 3 لاکھ،14 ہزار 409 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 24.36 ارب روپے تھی۔

(جاری ہے)

کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت 23 کروڑ 76لاکھ 94 ہزار811حصص اورکے ایس ای 30 انڈیکس کے تحت 9 کروڑ 681 حصص کالین دین ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 26.77 پوائنٹس کی کمی کے بعد 23093.81 پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روز مجموعی طورپر357 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 165 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 173 کی قیمت میں کمی اور19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔سینیرجیکوپاکستان لیمیٹڈکے 33241232 حصص، کے الیکٹرک کے 29877440 حصص اورپاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 28448438 حصص کالین دین ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں