گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2024 تک کی مدت میں گاڑیوں کے 833226 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 110898 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مارچ 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 9379 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے۔گزشتہ سال مارچ میں گاڑیوں کے 9472 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر3 فیصدکی کمی ہوئی، فروری میں ملک میں گاڑیوں کے 9709 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جومارچ میں کم ہوکر9379 یونٹس ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں